Swat

مراد سعید اور ڈاکٹر امجد جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سعید خان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدر سعید خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مراد سعید اور ڈاکٹر امجدعلی جیت کے خواب دیکھنا چھوڑدیں ۔مرادسعید دوبارہ 88ہزار ووٹ لینے کے خواب دیکھ کر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ڈاکٹر امجدشموزئی سے آکر تحصیل کبل کے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ۔کارکن عمران خان کو ووٹ دیں گے لیکن مرادسعید اور ڈاکٹر امجد کو ووٹ نہیں دیں گے ۔مراد سعید اپنی انا کی خاطر پارٹی کو تباہ کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیولئی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں