Swat

ڈی سی سوات کی سربراہی میں عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں اجلاس

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود کی سربراہی میں ضلع میں عام انتخابات 2018ء کی تیاری اور انتظامات کے سلسلے میں اجلاس ہوا۔ ڈی سی سوات نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی موجودگی میں تمام متعلقہ محکموں اور ڈی ایم اوز کو جنرل الیکشن 2018ء کے قواعدوضوابط اورٹی او آرزپر سختی سے عمل درآمد کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر سوات، ڈی پی او سوات، اے ڈی سی سوات، مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان ،تمام اسسٹنٹ کمشنرز اورٹی ایم اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف امور زیربحث آئے اور انکے حل کے لیے اقدامات تجویزکئے گئے جن میں انتخابی عملے کی سیکورٹی، بجلی وپانی کی بلا تعطل ترسیل، واش رومزاور راستوں کو ٹھیک کرنا شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں