سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 3کے امیدوار شہزادہ میاں گل شہریار امیر زیب اور پی کے 5کے امیدوار شہزادہ امیر زیب شہریار نے مینگورہ شہر سے انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستیں پارٹی قائدین کو تحفہ میں دیں گے۔ انتخابی مہم کے آغاز پر نین کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو انتخابی مہم چلائیں گی
Swat
