Swat

سوات یونیورسٹی کا امسال بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات یونیورسٹی نے امسال سوات میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے ریسرچرز، پروفیسرز اور تعلیم و تحقیق کے شعبے سے وابستہ دوسرے لوگ شریک ہوں گے۔ سوات یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ ہمالین یونیورسٹیز کانسورشیم اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل ہے۔ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی خاطر گذشہ روز خیبر پختونخواہ کے مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کو مدعو کرکے اس سلسلے میں ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں کانفرنس کو کامیاب بنانے کی خاطر ان وائس چانسلرز کی رائے لی گئی۔ کانفرنس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ شریک وائس چانسلرز نے یونیورسٹی آف سوات کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان اور سینٹر فار پلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن شیر اور اُن کے دیگر ٹیم ممبران کی کوششوں کی تعریف کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔