Swat

پک اَپ دریائے سوات میں جا گری،تین افراد ڈوب کر لاپتا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  کالام روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ایک اور پک اَپ دریائے سوات میں جا گری جس کے نتیجے میں پک اَپ میں سوار تینوں افراد ڈوب کر لاپتا ہوگئے۔ اقبال حسین ولد شیر محمد، سلطان زیب ولد تاجے سکنہ لائیکوٹ کالام اور اعزا گل ولد حاجی گل زادہ سکنہ پشمال پک اَپ میں کالام سے آرہے تھے کہ مانکیال کے مقام پر روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پک اَپ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری جس کے نتیجے میں تینوں افراد ڈوب کر لاپتا ہوگئے۔ ریسکیو1122کے ترجمان وقار احمد کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے۔ گذشتہ روز بھی ایک پک اَپ گرنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے تھے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔