سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ پر دو ٹریفک حادثات میں لاپتا ہونے والے چار افراد کی لاشیں تاحل نہ مل سکیں۔ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے چند روز قبل بونیر کے رہایشیوں کی گاڑی دریا میں گری تھی جس میں سے چھے افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ ایک شخص کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ گذشتہ روز کالام روڈ پر دریائے سوات میں پک اَپ گر گئی تھی جس میں موجود تین افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان وقار احمد کے مطابق تین مقامات پر لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔
Swat
