سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مدین کے علاقہ شینکو میں مسافر موٹر کار کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچہ جاں بحق اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر کار مسافروں کو لے کر بشیگرام جارہی تھی کہ شینکو کے مقام پر روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں مسماۃ (گ) زوجہ شیر زادہ اور تیرہ سالہ اعجاز ولد تور موقع پر جا بحق اور دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
