سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی دوروزہ انتخابی دورہ پر سوات پہنچ گئے ۔ سوات پہنچنے کے بعد وہ سابق ایم پی اے رحمت علی خان کے حجرہ میں جرگہ کے لئے گئے جہاں رحمت علی خانہ نے جرگہ تسلیم کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔ بعد میں وہ کانجو میں گلاب محل گئے جہاں سوات چیمبرآف کامرس کے سابق صدر اور اے این پی کے رہنما حاجی حمید الرحمان سے انہوں نے ملاقات کی ۔ آج منگل کو امیر حیدر خان ہوتی دوپہر دو بجے رحیم آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، جس میں قومی وطن پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری شاہی دوران خان ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ آج شام پانچ بجے وہ بریکوٹ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، جہاں قومی وطن پارٹی کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی صدیق علی اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
Swat
