Swat

سوات میں ایم ایم اے نے ٹکٹوں کا اعلان کردیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں متحدہ مجلس عمل کے مابین ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ مکمل ۔دو سیٹوں پر جاری معرکہ ختم ہوکر ٹکٹوں کی تقسیم کار پر اتفاق کرلیا گیا ۔جے یو آئی کے حصے میں قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستیں آئیں جبکہ جماعت اسلامی کو 1قومی اور 4صوبائی اسمبلی کی نشستیں دید ی گئیں ۔جماعت اسلامی نے اپنے حصے کے حلقوں این اے 2سوات ایس پی(ر) نوید اقبال ، پی کے 2سوات سے بخت امین کریمی ، پی کے 5 سے سابق ایم پی اے محمد امین ، پی کے 7 سے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو اور حلقہ پی کے 8سے سابق ایم این اے ڈاکٹر فضل سبحان کو ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔ جے یو آئی نے حلقہ این اے 3سوات سے مولانا حجت اللہ اور این اے 4سے سابق صوبائی وزیر قاری محمود کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ اسی طرح صوبائی حلقہ پی کے 3کے لئے علی شاہ ایڈوکیٹ ،پی کے 4کے لئے ثناء اللہ ،پی کے 6کے لئے شاہی نواب باچا اور پی کے 9کے لئے ڈاکٹر امجدعلی کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے مابین متفقہ طور پر الیکشن مہم چلانے پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں