Swat

الیکشن 2018ء کے صاف وشفاف انعقاد بارے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضاسلیم نے کہاہے کہ سوات میں الیکشن 2018ء کے صاف وشفاف انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انتخابی امیدوار ضابطہ اخلاق کا پوری طرح خیال رکھیں۔ کوڈ آ ف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جائے گا۔ سوات میں تعمیر وترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہا ر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے پختونخوا ریڈیو سوات کے کرنٹ آفیئر پروگرام ’’حال احوال دہ علاقے‘‘ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی سوات نے کہا کہ سوات میں دودھ میں فارملین کی آمیزش، کوکنگ آئل میں ملاوٹ اور ناقص گوشت کے سدباب سمیت اشیائے خورونوش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کالام سمیت بالائی علاقوں کے ہوٹل مالکان کو متنبہ کیا کہ وہ سیوریج اور حفظانِ صحت کے مناسب انتظامات کریں۔ دریاکے صاف پانی کو گندگی سے بچائیں۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں