Swat

جہانزیب کالج عمارت کی عدم تعمیر،ہزاروں طلبہ کا داخلوں سے محروم ہونے کا خدشہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے جہانزیب کالج کی عمارت کی عدم تعمیر اور کم نشستوں کے باعث ہزاروں طلبہ کاداخلوں سے محروم رہنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ عمارت نہ ہونے کے باعث امسال بارہ سو کی بجائے ڈیڑھ سو طلبہ کو داخلے دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق امسال ایک ایک کلاس میں 60,60 طلبہ سائنس اور ایک کلاس آرٹس میں کل 160طلبہ کو داخلے دئے جانے کا امکان ہے۔ گذشتہ سال 1250 طلبہ کو داخلہ دیا گیا تھا۔ بی ایس طلبہ کے لئے پہلے ہی عمارت کم پر گئی ہے جس میں 18مختلف شعبوں میں 1700 سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اس کے لئے مزید بی ایس بلاک کی ضرورت ہے۔ جہانزیب کالج سوات کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسرسیراج احمد یوسفزئی کے مطابق کالج عمارت 2020ء میں مکمل ہوگی۔ ادارہ میں جگہ کی کمی کے باعث امسال ایک ایک کلاس میں داخلے دینے کی گنجائش ہے۔ اس سال میٹرک نتائج بھی 80 فیصد سے زائد ہیں جس سے داخلوں کی شرح بھی زیادہ ہوگی۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے بروقت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں