سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کی وادئی کالام میں پختون ٹی 10 لیگ کا سہ روز ہ کرکٹ میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹی 10 لیگ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ گریٹ معاذ نے فائنل جیت کر میدان مارلیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بحرین کرکٹ کلب کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ کالام میں پہلی مرتبہ جنرل پٹرولیم کے تعاون سے قومی کرکٹروں، مشہور ادیب اور دانشوروں کی موجودگی میں تین روزہ پختون (ٹی 10لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ) کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی سہیل خان اور عمران جونیئر نے شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ کالام شاہی گراؤنڈ پر کھیلا جانے والے فائنل میچ میں بحرین کرکٹ کلب نے گریٹ معاذ کو دس اوورز میں 97رنز کا ٹارگٹ دیا جو کہ گریٹ معاذ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے نویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی تحصیل کالام کے ناظم حبیب اللہ ثاقب اور پختون یوتھ آرگنائزیشن کے چیئر مین سید سردار باچا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
