Swat

نواز شریف کڈنی اسپتال، مریضوں کا ڈائیلاسز کی بندش کے خلاف مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقہ منگلور میں قائم نوازشریف کڈنی اسپتال میں مریضوں نے ڈائیلاسز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مینگورہ کی مین شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کرکے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ وہ دور دراز سے آئے ہوئے ہیں اور ان کے بیمار بستر مرگ پر پڑے ہوئے ہیں، لیکن جنریٹرمیں تیل نہ ہونے کے باعث ڈائیلاسز کی مشینیں بند کردی گئی ہیں اوراسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ان کے پاس بجٹ نہیں ہے۔ مظاہرین نے انکشاف کیا کہ اسپتال میں ڈائیلاسز کٹ بھی موجود نہیں اور وہ بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کی غربت ہے اور وہ اپنے مریضوں کو پشاور نہیں لے جاسکتے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔