سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) تحصیل مٹہ کے علاقہ کالاکوٹ میں پولیس اہلکار کا 5سالہ بیٹا دریائے سوات میں ڈوب گیا ۔ریسکیو1122اور پولیس جوانوں نے لاش کی تلاش شروع کردی ۔ایس ایچ او کالاکوٹ عثمان ذادہ کے مطابق کالاکوٹ کے مقام پر سپیشل پولیس فورس کا اہلکار عمر علی کا بیٹا پانچ سالہ نویدعلی دریا کنارے کھیلتے ہوئے پانی میں ڈوب کر بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا ۔مقامی پولیس اور ریسکیواہلکاروں نے بچے کی لاش کی تلاش شروع کردی ہے ۔سوات میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دریائے سوات میں ڈوبنے والے افراد کی تعداد 12ہوگئی، جن میں سے 7لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ بچے سمیت 5افراد کی لاشیں تاحال لاپتہ ہیں ۔
Swat
