Swat

نوازشریف کڈنی اسپتال میں ڈائیلاسز کی بندش، مریضہ جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے منگلور میں قائم نوازشریف کڈنی اسپتال میں ڈائیلاسز کی بندش سے مریضہ جاں بحق ، لواحقین نے سڑکوں پر نکل کر دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے مینگورہ چارباغ روڈ بلاک کرکے ٹریفک کو معطل کردیا۔ ایڈیشنل اے سی عامر علی شاہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے بعدازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی سی سوات نے اس مسئلے پر نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس نوازشریف کڈنی اسپتال کو اپنے دفتر طلب کرلیا اور اس مسئلے کے حل کے لئے ڈی سی سوات ،ایم ایس کڈنی اسپتال اور ڈی او پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،جو اسپتال کے فنڈ کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی۔واضح رہے کہ پنجاب ٹرسٹ اسپتال کی جانب سے قائم کیا جانے والا نوازشریف کڈنی اسپتال مسائلستان بن گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈ زجاری نہ ہونے کے باعث جنریٹر کے لئے تیل اور دیگر آلات موجود نہیں ہیں، جس کے باعث ڈائیلاسز مشین بھی بند ہوگئے ہیں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں