سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل پی کے 5کے امیدوار سابق ایم پی اے محمدامین اور متحدہ علما سوات کے نامزد امیدوار برائے این اے 3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو فتح حق کی ہوگی۔ پی کے 5اور این اے3کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس بار ایماندار اور دیانت دار قیادت کو وو ٹ دیکر وہ سوات کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ عوام اسلامی فلاحی معاشرہ کے قیام کے لئے اپنا قیمتی ووٹ ضرور استعمال کریں۔ ان شاء اللہ جیت کر تعلیم ، صحت اور پانی سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم ایم اے اور متحدہ علما سوات پینل کی طرف سے یونین کونسل بارامہ اور گنبدمیرہ میں الیکشن دفاترکے افتتاح کے موقع پراور شگئی، بنڑ طاہر آباد ،فضاگٹ ، ملوک آباد اور رحیم آباد میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اور متحدہ علما سوات پینل جیت کا نشان بن چکا ہے ۔
Swat
