Swat

نواز شریف، مریم نواز کی سزا کے خلاف ن لیگی ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اوران کی بیٹی مریم نوز کو احتساب عدالت کی سزاکے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں نے سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی۔بعد میں حلقہ این اے تھری سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف انتخابی مہم کے حوالے ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عبدالرحیم ، جے یو آئی ف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، محمد اعجاز ، مولانا فضل ربی ، لیگی رہنما سید صادق عزیز باچا ، ملک بیرم خان ، سید اکبر شاہ لالا ، ضلعی کونسلر فضل معبود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سوات کی تعمیر و ترقی اور عوامی محرمیوں کے ازالے کے لئے دن رات ایک کرکے شہباز شریف کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں