Swat

زمین فراہم کرنے والے کلاس فور ملازمین سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں، سید خطاب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل سوات کلاس فور ملازمین کے صدر سید خطاب نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے لئے زمین فراہم کرنے والے کلاس فور ملازمین سے کئے گئے وعدے پورے کرکے ان اسکولوں میں ان کے بچوں یا خاندان کے دیگر افراد کو ملازمتیں دی جائیں ۔ کلاس فور ملازمین کا فنڈ ضلعی حکومت سے لے کر صوبائی حکومت کو دیا جائے تاکہ کلاس فور ملازمین کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دیگر ساتھیوں شیر زمین، آفرین، نسیم خان عبدالسخی اور گل رحمان سمیت سیکڑوں کلاس فور ملازمین کی موجودگی میں سوات پریس کلب میں پریس کانفر س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 1992 میں سرکاری اسکولوں کیلئے کئے گئے ایک سروے کے بعد معاہدے کے تحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بھر میں دوکنا ل اور 4کنال کی قیمتی زمینیں اس شرط پر لوگوں سے لیں کہ ان اسکولوں میں زمین فراہم کرنے والے افراد کو کلاس فور کی نوکری پر بھرتی کیا جائے گا لیکن اب ہائی کورٹ کے سال 2008 کے نئے آرڈر کی آڑ لے کر اس معاہد ہ کی پاسدار ی میں لیت ولعل سے کا م لیا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں