Swat

منحرف امیدوار حجت اللہ کو کتاب کا نشان دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آج ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) این اے 3سوات سے ایم ایم اے کے منحرف امیدوار مولانا حجت اللہ کو کتاب کا نشان دینے یا نہ دینے کے بارے میں ہائی کورٹ آج منگل کو فیصلہ سنائے گا ۔ ایم ایم اے کے امیدوار سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نشانات الاٹ کرنے والے دن ریٹرنگ آفیسر کو ایک خط کے ذریعے کتاب کا نشان الاٹ نہ کرنے کا کہا تھا، جس کے بعد ریٹرنگ افیسر نے ان کو کتاب کا نشان الاٹ نہیں کیا جس کے خلاف انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل کی۔ جہاں آج ان کے وکلا بیرسٹر اسد حمید الرحمان اور عبدالناصر ایڈووکیٹ دلائل دیں گے ،جس کے بعد مولانا حجت اللہ کو کتاب کا نشان دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ کریگا ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔