Swat

دن رات ایک کرکے عوامی مسائل حل کریں گے، محمد امین؍ حجت اللہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) متحدہ مجلس عمل اور متحدہ علما سوات کے مشترکہ امیدوار این اے 3مولانا حجت اللہ اور پی کے5کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر کے عوام پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سابق اراکین اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی کا تحفہ ہے۔ 25جولائی کو سوات کے عوام لینڈ کروزروں میں آگے پیچھے پولیس کی گاڑیوں میں گھومنے والوں کو مسترد کرکے ایماندار و دیانت دار قیادت کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں گے ۔ رحیم آباد میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں میں پانچ سال تک مزے لینے والے اراکین اسمبلی نے نہ تو عوام کے پانی کا مسئلہ حل کیا اور نہ لوڈ شیڈنگ کا۔ جس کی وجہ سے آج لوگ سخت گرمی میں 18سے20گھنٹے لوڈ شیڈنگ میں گزار رہے ہیں اور پانی کے لئے ترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کے بعد عوام کے یہ حقیقی نمائندے دن رات ایک کرکے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کریں گے، جس طرح پانچ سالہ دور اقتدار میں محمد امین نے کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں