Swat

غیر سرکاری تنظیمیں فلاحی کاموں کو ضلعی انتظامیہ کے علم میں لائیں،ڈی سی سوات

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع میں کام کرنے والے غیر سرکاری رضا کار اور فلاحی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی اور فلاحی منصوبے لازمی طورپر ضلعی انتظامیہ کے علم میں لائیں تاکہ انہیں ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر سیدو شریف میں غیر ملکی این جی او قطر چیریٹی کے ریجنل پروگرام کوآرڈی نیٹر محمد ثاقب سے ملاقات اور ادارے کی فلاحی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ کے دوران کہی۔ثاقب رضا اسلم نے قطر چیریٹی کے زیر اہتمام معاشرے کے نادار طبقوں کیلئے صحت و صفائی ،آبنوشی،سم تحفظ،معاشی خود کفالت ،تعلیم اور ثقافتی اقدار کے شعبوں میں قطر چیریٹی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔