Swat

پشاور دھماکہ، اے این پی سوات کا جلسہ منسوخ، سول سوسائٹی؍ پی ٹی ایم کا احتجاجی مظاہرہ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) اے این پی نے آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ۔ آج جمعرات کو مٹہ جلسہ سے پارٹی سربراہ اسفندیار ولی خان نے خطاب کرنا تھا لیکن پشاور دھماکہ اور سوگ کی وجہ سے جلسہ کو منسوخ کردیا گیا۔ وہی پشاور خود کش حملہ کے خلاف کالام میں تمام سیاسی جماعتوں اور سول سو سائٹی نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کالے جھنڈے اُٹھا کر احتجاج کیا اور پشاور حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام امیدواروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔اس کے علاوہ پختون تحفظ موونٹ ضلع سوات نے پشاور خود کش حملے، نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث راو انور کی ضمانت پر رہائی اور اپنے ساتھی حیات کے لاپتہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ محمد اقبال عیسیٰ خیل کی قیادت میں مظاہرین نے ٹی ایم اے پلازہ سے پریس کلب تک ریلی نکالی جہاں اپنے خطاب میں انہوں نے پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ چھے سو افراد کے قاتل کو حکومتی سرپرستی میں جیل کی جگہ بنگلہ میں رکھا گیا اور اب اس کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ انہوں نے اپنے ساتھی حیات کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔