سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں مون سون کی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جمعرات کی صبح مینگورہ سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کبل میں تیز بارش کے بعد پانی دکانوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق رواں پورا ہفتہ سوات میں بارش کا امکان ہے۔
Swat
