سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایم ایم اے پی کے5کے امیدوار محمد امین اور متحدہ علمائے سوات کے امیدوار این اے3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک اسمبلی میں بات نہ کرنے والے اور مینگورہ سوات کے مسائل پر خاموش رہنے والے سابق ممبرانِ اسمبلی کو سوات کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔ اس کا فیصلہ عوام 25جولائی کو ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ سیدو شریف میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام نے کبھی قریبی ضلع سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا، تو وہ پنجاب سے آنے والے امیدوار کو ووٹ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ اور سوات کے مسائل کے حل کے لئے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 25جولائی کو این اے 3کے بیلٹ پیپر پر دستی گھڑی اور پی کے5کے بیلٹ پیپر پر کتاب کے نشان پر مہر لگاکر اپنے لئے خادموں کا انتخاب کریں گے، جن کے آگے پیچھے تو نہ پولیس کی گاڑیاں ہوں گی اور نہ ہی ان کے پاس پولیس سیکورٹی ہوگی۔ کیونکہ وہ عام لوگ ہیں اور اقتدار میں رہ کر بھی ان کے پاس کسی نے پروٹوکول اور پولیس سیکورٹی دیکھی ہے اور نہ آئندہ دیکھیں گے۔
