Swat

شوہر کو قتل، بیٹے کو زخمی کردیا گیا، پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، بیوہ کی دہائی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقہ بلوگرام میں گذشتہ روز قتل ہونے والے شخص کی بیوہ حسن بی بی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا گیا جو پشاور کے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں ہے اور پولیس ملزموں سے ملی ہوئی ہے ۔ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ملزمان ان کو دھمکیا ں دے رہے ہیں ۔ بیوہ نے بتایا کہ گذشتہ روز ملزمان شاہ بخت روان اور لیاقت نے میرے شوہر کو قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کردیا تھا،جو پشاور کے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے ۔ خاتون نے روتے ہوئے نگران حکومت اور پولیس سے اپیل کی کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔