Swat

25جولائی کو سابقہ ممبرانِ اسمبلی کا یوم حساب ہوگا، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایم ایم اے پی کے 5کے امیدوار محمد امین اور متحدہ علمائے کرام کے مشترکہ امیدوار برائے این اے3مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں پانچ سال رہ کر اسمبلی میں بات نہ کرنے والے اور مینگورہ شہر کو مسائل کی دلدل میں دھنسنے والے آج کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں؟ اب 25جولائی کو ان سابقہ ممبران اسمبلی کا یوم حساب ہوگا ۔ مکان باغ مینگورہ میں انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سوات اور مینگورہ کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار وہ دیانت دار اور ایماندار افراد کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجیں گے تاکہ وہ خادم بن کر عوام کے مسائل حل کر سکے ۔ اس موقع پر محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 25جولائی کو عوامی طاقت سے منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھاتے ہی حسب سابق مینگورہ شہر میں پانی ، لوڈ شیڈنگ کے مسائل کوحل کرنے کے لئے دن رات ایک کر کے کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تین ماہ میں ہسپتالوں کی حالت زار ٹھیک کریں گے جس کے بعد لوگ نجی ہسپتالوں میں جانے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کو ترجیح دیں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔