Swat

پرنٹنگ پریس مالکان انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، غلام حسین غازی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی دیگر تمام شعبوں کی طرح پرنٹنگ انڈسٹری کا بھی اولین فریضہ ہے۔ پرنٹنگ پریس مالکان خود بھی اس کی سختی سے پابندی کریں اور انتخابی اُمیدواروں کو پوری طرح پابند بنائیں، تاکہ پُرسکون ماحول میں شفاف انتخابات کا اہم ترین مرحلہ مکمل ہواور قوم کوبعدازاں اس کے بہتر نتائج بھی ملیں۔وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں آل سوات پرنٹنگ پریس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر جمیل احمد کی سربراہی میں پریس مالکان کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر وفد نے الیکشن کمیشن کے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کی یقین دہانی کے علاوہ اپنے بعد مسائل اور مطالبات بھی پیش کئے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں