سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی پی کے پانچ کے امیدوار واجد علی خان اور این اے تین کے امیدوار عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ترقی نہیں آتی۔ اس کے لیے عملی کام کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ پچھلے سال میں ترقی کا کوئی کام ہوا ہو۔ کوئی میگا پراجیکٹ جس سے عوام مستفید ہوسکتے ہوں۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ جھوٹے نعروں میں مزید آنے والے نہیں۔ ان کو پتہ چل چکا ہے کہ پختون قوم کی ترقی و خوشحالی اے این پی لاسکتی ہے جو ان کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالی نعرے ترقی نہیں لاسکتے۔ ہم نے قربانیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھا جو قوم کے سامنے ہے۔
