سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ایم ایم اے پی کے5کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین اور این اے 3سے متحدہ علمائے سوات کے نامزد امیدوار مولانا حجت اللہ نے کہا ہے کہ سوات اور مینگورہ کے عوام اس بار اپنے لئے حقیقی خادمین کا انتخاب کرکے اپنے مسائل خود حل کریں گے۔ 25 جولائی کو درویشوں کا انتخاب کرکے اپنے علاقہ کے مسائل حل کرائیں گے۔ گل کدہ، امانکوٹ، شاہدرہ اور حیات آباد میں انتخابی جلسوں سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج مینگورہ شہر کے لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ساری رات جاگ کر گزارتے ہیں جس کی وجہ سے وہ خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ 25جولائی کے بعد شہر کے لوگ نہ تو صاف پانی کے لئے ترسیں گے اور نہ وہ مینگورہ میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ہونے دیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس بار اپنے لئے دیانت دار قیادت کا انتخاب کریں، تاکہ شہر اور سوات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں اور تاریک دور کا خاتمہ ہو سکے۔
