سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے مرکزی صدر اور این اے 3سوات سے قومی اسمبلی کے امیدوار میاں شہباز شریف آج سوات کا دورہ کریں گے۔ن لیگ سوات کے انتخابی دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف جمعہ کو دو بجے بائی پاس روڈ پر شادی ہال میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب میں سوات اور خیبر پختون خواہ کے لئے منشور اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کنونشن سے صوبائی صدر امیر مقام بھی خطاب کریں گے ۔
