Swat

6تا 9 اگست، چہار روزہ انسدادِ پولیو مہم بارے انتظامات مکمل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں 6 تا 9 اگست 2018ء کوچہار روزہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔30یونین کونسلوں میں مہم کے دوران ایک لاکھ بیس ہزارتین سو تین گھرانوں میں موجود 223089 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ اس کے بعد اکتوبر میں پورے ضلع سوات میں لوگوں بالخصوص ننھے بچوں میں خسرے جیسے دوسرے موذی مرض کے تدارک کے لیے بھی مہم چلائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے اس مہم کے لیے 722 ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو مجموعی طور پر 223089 بچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین پلائیں گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں