سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبہ خیبر پختون خواہ کے سب سے بڑے ڈویژن ملاکنڈ ڈویژن میں ضلع باجوڑ شامل ہونے کے بعد اب اس ڈویژن میں اضلاع کی تعداد8ہوگئی۔ اس سے پہلے بھی سات اضلاع کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن صوبے کا سب سے بڑا ڈویژن تھا۔ ضلع باجوڑ کے شامل ہونے کے بعد اب اس ڈویژن میں کل آٹھ اضلاع شامل ہوں گے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں ضلع شانگلہ، سوات، بونیر، ملاکنڈ، دیر لوئر، دیر اپر، چترال اور باجوڑ کے اضلاع شامل ہیں ۔
