Swat

ایم ایم اے پی کے پانچ کے محمد امین و حجت اللہ کی عظیم الشان ریلی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ایم ایم اے پی کے 5 کے امیدوار محمد امین اور متحدہ علمائے کرام کے مشترکہ امیدوار برائے این اے3 مولانا حجت اللہ کی قیادت میں مینگورہ شہر میں عظیم الشان موٹر سائیکل، کار ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں نے شرکت کی۔ ریلی گراسی گراؤنڈ سے شروع ہوکر سیدو شریف، فیض آباد، جی ٹی روڈ، نیو روڈ، ائیر پورٹ روڈ، کس روڈ، شاہدرہ، ملوک آباد، گنبد میرہ، حاجی بابا سے ہوتے ہوئے نشاط چوک پر ختم ہوئی۔ راستے میں جگہ جگہ پر لوگوں نے ریلی اور امیدواروں کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھول نچاور کیے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں