Swat

آدھی رات کو کیبن نامعلوم افراد کے ہاتھوں نذرِ آتش

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدوشریف کے نواحی علاقے گلکدہ نمبر1میں سبزی فروش آصف خان ولد علی خان کے کیبن کو رات دو بجے کے قریب نامعلوم افراد نے تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے تمام کیبن مع سبزی اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔ غریب سبزی فروش آصف خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ رات کو علاقے کے لوگوں نے آگ کو دیکھ کر ریسکیووالے کو فون کیا، مگر ریسکیووالے کے پہنچنے سے پہلے کیبن خاکستر ہوگیا تھا۔ تاہم ریسکیووالوں نے آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا۔ متاثرہ شخص نے کہاکہ ان کا اسّی ہزار روپے سے زائد کا نقصان ہواہے۔ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے سیدوشریف تھانے میں رپورٹ درج کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔