Swat

سالنڈہ، میرہ بشام میں خاتون مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سالنڈہ کے رہائشی خاتون کو میرہ بشام میں شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ لواحقین نے ملم جبہ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ سوات چارباغ پولیس کی حدود سیری سید آباد کی رہائشی خاتون (م )دختر حبیب الرحمان جس کی شادی میرہ بشام کے رہائشی کے ساتھ ہوئی تھی، گذشتہ روز مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ لواحقین نے لاش ملم جبہ روڈ پر رکھ کر انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا اور مقامی پولیس کے آنے تک لاش دفنانے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد چارباغ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او عزیز خان اور سرکل ڈی ایس پی نے میرہ پولیس سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے مقتولہ کو آبائی قبرستان میں سپر دخاک کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں