Swat

جہانزیب کا لج، شعبۂ تاریخ میں یک روزہ سیمینار سے ڈاکٹر رفیع اللہ کا خطاب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) س شعبۂ تاریخ گورنمنٹ جہان زیب کالج سوات میں ’’بیانڈ سائنس: سَم میجر ٹرینڈزاِن ہسٹری رائٹنگ سینس نائنٹین سسکٹیز‘‘(Beyond Science: Some Major Trends in History Writing since 1960s) کے موضوع پریک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ قائد اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد کے سینٹر فا رایشین سِوِیلائزیشنز کے ڈاکٹررفیع اللہ خان نے سیمینار کے موضوع پرسیر حاصل گفتگو کی۔ ڈاکٹر رفیع اللہ نے فن تاریخ نویسی کے مختلف ادوار اور فلسفیانہ مباحث کا ایک جامع پس منظر پیش کرنے کے بعد موضوع کے بنیادی نکتے کے مختلف پہلوؤں پر دلچسپ اور ماہرانہ اندازسے روشنی ڈالی۔انھوں نے خصوصی طور پر مچل فوکو ، راناجیت گوھااور ایڈورڈ سعید وغیرہ کے حوالے سے 1960ء کی دہائی کے بعد کی تاریخ نویسی کے جدید رجحانات اور ان کی خصوصیات اور مختلف پہلوؤ کو واضح کیا۔ ڈاکٹررفیع اللہ خان کے لیکچر کے بعد سوال و جواب کا ایک بامعنی سیشن ہوا جس میں انھوں نے طلبہ اور دوسرے سامعین کے سوالات کے بہتر انداز میں جوابات دئیے۔سیمینار میں شعبۂ تاریخ کے طلبہ اور پروفیسروں کے علاوہ دوسرے شعبہ جات کے طلبہ، پروفیسروں اور باہر سے آنے والے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ آخر میں شعبہ تاریخ کے چیئرمین ڈاکٹر سلطان روم نے ڈاکٹررفیع اللہ خان،پروفیسروں، مہمانوں اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس سیمینار کے لیے وقت نکال کر اسے کامیاب کیا۔انھوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس قسم کے مواقع سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔