Swat

امن و امان برقرار رکھنے کی خاطر دفعہ 144 نافذ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں امن وامان کو برقرار رکھنے اور 25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کی غرض سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر میں دفعہ144نافذ کر نے کا حکم جاری کیا ہے۔ دفعہ 144کے نفاذ سے ضلع سوات میں 24 جولائی سے 30 جولائی تک ڈبل سواری،گاڑیوں میں کالے یا مبہم شیشوں کے استعمال، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، پولنگ سٹیشن میں موبائل فون کے استعمال، افغان شہریوں کی نقل وحرکت، 25جولائی کو مردانہ افراد کا زنانہ پولنگ سٹیشن میں داخلہ، 24اور 25جولائی کو غیر متعلقہ ووٹروں کاپولنگ سٹیشن میں داخلہ، 24 اور 25 جولائی کو سیکورٹی اہلکاروں کے علاوہ دوسرے لوگوں کا چھتوں پر چڑھنا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حق میں کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 میں دیے گئے ان نِکات میں سے کسی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں