سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آج ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملہ کوفوج اور پولیس کی نگرانی میں انتخابی سامان حوالہ کردیا گیا جس کے بعد عملہ نے الیکشن مواد کو متعلقہ پولنگ سٹیشن میں پہنچا دیا۔آج ہونے والے انتخابات میں سوات کے تین قومی اور آٹھ صوبائی حلقوں پر 120 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ ضلع بھر میں کل 2386222 ووٹروں میں سے 1363670 مرد اور 1022552 خواتین ووٹر مل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جس کے لئے 1540 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سوات کا حلقہ این اے 3 توجہ کا مرکز ہے جہاں سے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس طرح این اے 2 اور پی کے 2,4 تین حلقوں سے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام انتخاب لڑ رہے ہیں۔ ان حلقوں پر بھی کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔
