Swat

سوات کے رہائشی 3طلبہ کا پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے رہائشی 3طلبہ نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ پشاور یونیورسٹی کے شعبۂ ریاضی کے ریسرچ سکالر رحیم شاہ نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کے ڈگری حاصل کر لی۔ سکالر رحیم شاہ کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر عبد الصبور تھے۔ پشاور یونیورسٹی ہی کے شعبۂ ریاضی کے ریسرچ سکالرز طاہر علی اور جمروز خان نے اپنے تحقیقی مقالوں کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کے ڈگریاں حاصل کر لیں۔ اس حوالے سے گذشتہ روز سکالرز کے تحقیقی مقالوں کی دفاعی تقریب منعقد ہوئی جس میں سکالرز نے ممتحن کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے۔ سکالر ز طاہر علی اور جمروز خان نے ڈاکٹر محمد عادل کی زیر نگرانی اپنی تحقیق مکمل کرلی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں