سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوکارئی میں پی ٹی آئی کے کارکن ریلی کے دوران سبقت لینے پر آپس میں لڑپڑے۔ دھکم پیل کے دوران ایک کارکن دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک کارکن کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن جیت کی خوشی میں کوکارئی سے مینگورہ کی طرف گاڑیوں کی ریلی نکال رہے تھے کہ اس دوران ایک دوسرے سے سبقت لینے پر کارکن آپس ہی میں لڑپڑے۔ دھکم پیل کے دوران ایک کارکن پچاس سالہ بخت تاج دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ایک کارکن جس کا نام لعل زادہ بتایا جاتا ہے کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم قائدین کی جانب سے مفاہمت کی بنا پر آخری اطلاعات ملنے تک کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا تھا ۔
