سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے4 پر امیر مقام کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی۔ آج اتوار کو پی کے 4 کے تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے وکیل افتخار احمد سینئر اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کے وکلا کی دلائل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے امیر مقام کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج اتوار کو دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ اس حلقہ پر پی ٹی آئی کے منتخب ایم پی اے عزیز اللہ گران کو امیر مقام پر 49 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
Swat
