Swat

سینئر صحافی نیاز احمد خان پاکستان پریس فاؤنڈیشن فیلو شپ کے لیے منتخب

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات سے سینئر صحافی اور مشرق ٹی وی سوات کے رپورٹر نیازاحمدخان کو کراچی میں پاکستان پریس فاونڈیشن فیلوشپ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ پاکستان پریس فاونڈیشن جوکہ ہرسال پاکستان بھر سے مختلف موضوعات پرصحافیوں کی بہتر تربیت اور تفتیشی رپورٹ پر حوصلہ افزائی کرتی ہے، سال 2018کے لئے فیلوشپ کا اعلان کیا تھاجس میں ملک بھر سے 215سینئر صحافیوں نے درخواستیں جمع کی تھیں۔ ان میں 25 صحافیوں کو شاٹ لسٹ کیا گیا۔ بعد میں انٹرویو کے ذریعے پندرہ صحافیوں کا انتخاب کیا گیا، جن میں خیبر پختون خوا سے تین صحافیوں کا انتخاب ہوا جس میں دو کا تعلق پشاورسے ہے جبکہ سوات سے نیازاحمدخان کا انتخاب کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں