Swat

دو مختلف واقعات میں خواتین کی خود کشی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں دو خواتین نے زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ڈوب میں 14 سالہ مسماۃ (خ) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی لی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ شیر پلم میں 18 سالہ شادی شدہ خاتون مسماۃ (ل) نے بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہریلی دوا پی کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں