سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ گلی گرام میں زمین کے تنازعہ نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کی جان لے لی ۔ احمد سعید اور موسیٰ خان فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا، جس کامقدمہ عدالت میں چل رہا تھا ۔ منگل کو دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی موسیٰ خان اور عیسیٰ خان ولد کریم اور دوسرے فریق سے احمد سعید ولد با چا گل جاں بحق اور ایک شخص باچا سید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
