سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان پیرامیڈیکس سٹاف فیڈریشن کے صوبائی سینئر نائب صدر اورسیدوٹیچنگ ہسپتال کے صدر میاں گل علیم نے نگران وزیراعلیٰ ، وزیر صحت ، سیکرٹری ہیلتھ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ہزاروں پیرامیڈیکس کی ری سٹرکچنگ / اپ گریڈیشن آف پے سکیلز عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ نمبر405/16، سابق وزیراعلیٰ کی منظوری اورنوٹیفکیشن کے باوجود سردخانے کے نذرہوگیاہے ۔ اس پر عملی کام انتہائی سست روی اور جان بوجھ کرتاخیری حربوں کاشکار ہے ۔ تین مہینے کا وقت گزرنے کے باوجود اس پر کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ سیکڑوں پیرامیڈیکس تیس سال سے زیادہ ملازمت پوری کرکے اپنے سابقہ سکیلوں میں ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں، جو کہ انتہائی ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا س قسم کی سازشوں کا ہرمحاذ پر آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ پندرہ ہزار پیرامیڈیکس کے اس جائز حق کیلئے ہرقسم کی قربانی دیں گے۔ صوبائی وزیراعلیٰ اس مسئلے میں تاخیرکاخود نوٹس لیکرسٹاف میں پھیلی بے چینی کو ختم کریں۔
