سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ کاروبار زندگی معطل اور پانی کی سپلائی بند ہونے سے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ شہری علاقہ میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں سولہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے بجلی سے چلنے والے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے ،جس کی وجہ سے لوگ دور دور سے چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔
