سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اعجاز انور نے این اے10شانگلہ پر اے این پی کے امیدوار سدید الرحمان کی جانب سے نو منتخب ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ کی کامیابی کا نو ٹیفیکیشن روکنے اور دوبارہ گنتی پر حکم امتناعی کی درخواست خارج کردی اور رٹ کو نوٹس کردیا ۔ نو منتخب ایم این اے ڈاکٹر عباد للہ کی جانب سے اورنگزیب ایڈووکیٹ ،افتخار احمد سینئر ایڈووکیٹ اور سدید الرحمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رٹ کو نوٹس کردیا۔ سدید الرحمان نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دے کہ وہ دوبارہ گنتی تک ڈاکٹر عباد اللہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کرے، جس کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری نہیں کیا ۔
Swat
