Swat

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث غیر مقامی خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ عمائدین علاقہ اورمقامی خواجہ سراؤں نے پولیس کی موجودگی میں مذاکرات کئے جو کامیاب ہوگئے۔سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس پی لوئرسوات خانخیل خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بنڑ زاہد شاہ اورایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب خان کی مو جودگی میں سوات میں خواجہ سراؤں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد علاقہ مشران اور خواجہ سراؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں خواجہ سراؤں کے مشران عرفان،الیاس اور ریشم نے مقامی مشران اور معززین کے ساتھ ہونیوالے اقرارنامہ پر دستخط کئے اور معاہدہ کیا کہ سوات میں آباد دیگر اضلاع سے آئے ہوئے خواجہ سراؤں کو ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنے اپنے اضلاع کو واپس بھجوادیا جائے گا ۔تمام خواجہ سرا دن یا رات کے وقت لیڈیز لباس میں نہیں گھومیں گے۔خواجہ سراؤں کی رہائش گاہوں میں خواجہ سراؤں کے علاوہ دیگر لوگ نہیں آئیں گے اور نہ ہی رہائش اختیار کریں گے۔رات11بجے کے بعد خواجہ سراؤں کی رہائش گاہوں کے دروازے بند ہوں گے۔ معاہدہ میں لکھا گیا ہے کہ رات گیارہ بجے کے بعد خواجہ سراؤں کی رہائش گاہوں کے قرب وجوار میں موجود اجنبی اشخاص کو پولیس کے حوالہ کیاجائے گا۔جس پر دونوں فریقین متفق ہوگئے اورپولیس کی موجودگی میں معاہدہ طے پایا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں