Swat

داخلہ نہ ملنے کے خلاف طلبہ آج پیر کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں انٹر امتحانات پاس کرنے والے طلبہ کالجوں میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف آج پیر کو جہانزیب کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں کالج میں داخلہ کے لئے فارم جمع کرائے ہیں اور جہانزیب کالج اس سال صرف چار سو کے قریب طلبہ کو داخلہ دے گا۔ پچھلے سال اسی کالج میں 14سو سے زائد طلبا کو داخلہ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہو جائیں گے ،جس کے خلاف وہ آج احتجاجی مظاہرہ کریں گے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔