سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) لاہور سے سوات گارگو لانے والے ٹرک کے کنٹینر میں آگ لگنے سے کنٹینر میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ ایس پی ایس گارگوکی ٹرک نمبر C2146بونیر،کے کنٹینر میں اسلام آباد موٹر وے پر آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود سوات مینگورہ ،بٹ خیلہ کے دکانداروں کے منگوائے گئے جوتے ،عمارتی رنگ ،سائیکل اور ڈیکوریشن کے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ آگ لگنے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
Swat
